• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی حکام کی اردنی سرحد ’’باب امن‘‘ پر پُل کی تعمیر مکمل

بدھ 06-02-2019
in فلسطین
0
صیہونی حکام کی  اردنی سرحد ’’باب امن‘‘ پر پُل کی تعمیر مکمل
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام نے اردن کی سرحد پر ’’باب امن‘‘ گزرگاہ پر ایک پل کی تعمیر مکمل کر لی۔ یہ علاقہ وادی اردن سے اردن کے ساتھ متصل ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’’والاہ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اردن سے متصل ’’باب امن‘‘ پر پل کی تعمیر ایک ایسے وقت میں مکمل کی گئی ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

ویب سائیٹ نے اسرائیلی حکومت کے ایک ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ اردن سے متصل ’’باب امن‘‘ پر تعمیر کردہ پل کی لمبائی 352 میٹر ہے۔ یہ پل دنوں ملکوں کے درمیان صنعتی زون کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس علاقے میں سیکڑوں کارخانے لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس پل سے گذرنے کے لیے پاسپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اردن اور اسرائیل نے سنہ 1994ء میں ’’امن معاہدے‘‘ کے بعد وادی اردن سے متصل علاقے میں مشترکہ صنعتی زون کے قیام کا معاہدہ کیا تھا۔

دونوں ملکوں نے صنعتی زون کے قیام کے لیے 700 دونم کا رقبہ مختص کیا ہے۔ اسرائیل 250 دونم اور باقی رقبہ اردن فراہم کرے گا۔ پل کی تعمیر کے لیے 17 ملین ڈالر صرف کیے گئے ہیں۔

Tags: اردناسرائیلباب امنپُلتعلقاتسرحدصنعتیصیہونیکشیدگیمعاہدہوادی اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.