(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے انسانی بنیادوں پر سزا میں کمی کی درخواست پر صیہونی حکام نے فلسطینی قیدی کی سزا کو 35 سال قید سے کم کرتے ہوئے 27 سال کردی۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے انسانی بنیادوں پر سزا میں کمی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کی فوجی عدالت عوفر نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے قصبے الخضر کے رہائشی مہدی الجراشی کی قید کی سزا میں کمی 8 سال کی کمی کردی۔
اسرائیلی فوجی عدالت نے 17 سال قبل مہدی الجراشی کو شہید ابو علی مصطفیٰ مزاحمتی بریگیڈ سے تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔