(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت اور فلسطینی قیدیوں کو زیادہ سے زیادہ اذیت دینے کی پالیسی کے نتیجے میں اسرائیلی جیلوں میں قید 43 فلسطینی اسیر عالمی وباء کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے معلومات رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسرائیلی جیل جلبوع کے وارڈ 3 میں مزید 12 فلسطینی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد جیل میں قید کرونا کے فلسطینی مریضوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔
وارڈ نمبر 3 میں 90 فلسطینی قید ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس جیل میں قید فلسطینیوںکی تعداد 360 ہے جو چار مختلف بیرکوں میں پابند سلاسل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرونا کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ قیدیوں کو وبا سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جلبوع جیل میں مجموعی طور پر اب تک 43 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔