(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اکتوبر کے دوران صیہونی فوج نےخواتین ، بچوں اور بزرگ شہریوں سمیت 384 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ” بتسیلم” کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت مختلف صیہونی زندانوں میں 41 خواتین، 160 نابالغ بچے، 40 انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید 40 شہری اور ، 700 مریضوں سمیت مجموعی طور پر 4700 فلسطینی قید ہیں ۔