مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے القدس میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کو گھیرے میں لے کر مقدس مقام میں آنے والے فلسطینی نمازیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں روکنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔
بیت المقدس کے مقامی ذرائع کے مطابق کل جمعہ کو 40 ہزار فلسطینیوں نے قبلہ اوّل میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پراسرائیلی فوج نے علاقےکی ناکہ بندی کر دی تھی۔ تاہم اسرائیلی فوج کی تمام تر رکاوٹیں توڑ کر فلسطینی مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نےفلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ کے باب رحمت میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی مگر فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی یہ سازش ناکام بنا دی۔