فلسطین کی اسلامی مذاحمت نے آج صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 50 سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔
قدس ٹوڈےکو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مقاومت نے صیہونی علاقوں پر 400 میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئے اور صیہونی خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔
عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اب تک 2 صیہونی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔
فلسطین کی اسلامی مقاومت نے میزائلی حملے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوراہن غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے۔
صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اتوار کی رات سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 10 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے شہید ہونے والوں میں حماس کے شہید عزالدین قسام بریگیڈ کے کمانڈر نورالدین محمد سلامہ برکہ بھی شامل ہیں۔