(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوے کے دوران لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ایک فلسطینی کو فائرنگ سے زخمی کردیا تھا جو گذشتہ روز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔
مقامی ذرائع کےمطابق گذشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جنین کیمپ میں قابض صیہونی فوج کی ریاستی دہشتگرکارروائیوں کے دوران ایک فلسطینی ضیا الصبارینی اسرائیلی فوجیوں خی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اس کے پیٹ میں گولیاں لگی تھیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔ڈاکٹروں نے دو ہفتے تک نوجوان کی زندگی بچانے کی کوشش کی مگر بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جاں بر نہ ہوسکتا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔