الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک صیہونی آباد کار نے فلسطینی لڑکے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کار نے اپنی کار تلے 15 سالہ ایس محمود حوشیہ کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی لڑکے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کار نے راہ چلتے فلسطینی لڑکے کو دانستہ طورپر کار تلے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔