مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت 103 صیہونیوں نے قبلہ اوّل میں گُھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق بدھ کو 85 سول صیہونی آباد کاروں اور دو درجن کے قریب اسرائیلی فوجی افسروں نے مسجد اقصیٰ کے ’’باب المغاربہ‘‘ سے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت درجنوں صیہونی آباد کاروں جن میں یہودی مذہبی اسکولوں اور جامعات کے طلباء بھی شامل تھے نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف میں سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں کا قبلہ اوّل پر دھاوؤں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔ جمعہ کے سوا ہفتے کے باقی تمام ایام میں صبح اور شام کو صیہونی آباد کار قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔