(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکار نے فلسطینی خاتون کو تیز رفتار موٹر سائیکل سے دانستہ ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر الخلیل کے علاقے تل رمیدا میں الیکٹرک بائیک پر سوار غیر قانونی صیہونی آبادکار نے سڑک سے گزرتی ہوئی فلسطینی خاتون کو دانستہ ٹکر ماری جس سے خاتون گر کر زخمی ہوگئی
عینی شاہدین نے بتایا کہ موقع پر موجود فلسطینی شہریوں نے زخمی خاتون کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ عینی شاہدین نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے شہریوں کے گھروں پر حملہ کیے۔ صالح ابو عائشہ، زیاد ابو عائشہ اور عبدالفخوری کےگھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔