(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی بزرگ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے زیتون کے باغ میں کام میں مصروف تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں نعلین گاؤں کےرہائشی 75 سالہ خليل عميرہ پر شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے اچانک حملہ کیا ، حملے کے دوران بزرگ کو پتھروں اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کردیا جبکہ جمع کیئے گئے زیتون کو برباد کرددیا جبکہ کچھ کو لوٹ کر اپنے ہمراہ لے گئے ۔
فلسطینی گاؤں نعلین گاؤں غیر قانونی یہودی بستی کے ساتھ ملا ہوا ہے جس کو ایک دیوار ایک دوسرے سے جد ا کرتی ہے ، خلیل عمیرہ کے گھر والوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پورے سال تو صیہونی شرپسندیہودی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھتی ہیں لیکن جب زیتون کا موسم آتاہے تو اس کی اشتعال انگیز یوں اور لوٹ مار میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس کو صیہونی فوج اور ریاست کی بھرپور حمایت حاصل ہوتی ہے ۔