(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں نے یہودی بستی کے قریب سے گزرنے والے فلسطینی خاندان پر حملہ کیا جس میں ایک فلسطینی بچہ زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں تعمیر غیر قانونی یہودی بستی دانیال کے قریب غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے ایک فلسطینی گاڑی پر حملہ کیا جس کےنتیجے میں ایک تین سالہ فلسطینی بچہ زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادکاروں کے نہتے فلسطینیوں اور فلسطینی آبادیوں پر حملوں میں غیر معمولی تیزی دیکھنےمیں آئی ہے ۔