(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی اراضی پر لکڑی کی عارضی چوکیاں تعمیر کرکے قبضے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔
مقامی ذرائع کےمطابق شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح غیر قانونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوبی علاقے بیرین میں فلسطینی شہری ناصر الدین کی زمین پر لکڑی کی عارضی چوکی کی تعمیر شروع کردی ہے ۔
صیہونی آبادکاری پر نظر رکھنےو الی کمیٹی کے رکن راتب الجبور کا کہنا ہے کہ شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی زمینوں پر عارضی چوکیوں کی تعمیر کا مقصد فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنا ہے ، انھوں نے بین القوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو اپنے ہی ملک سے بے دخل کرنے کی صیہونی پالیسیوں کے خلاف اقدمات کریں ۔