(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں عالمی وباء کورونا وائرس سے ہونے والی 3 اموات اور 503 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی وزیر صحت ڈاکٹر مے الکائلا کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں عالمی وباء کورونا وائرس سے ہونے والی 3 اموات اور 503 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
صہیونی وزیر صحت ڈاکٹر مے الکائلا کے مطابق فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 73.1 فیصد تک ہے جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والے نئے مریضوں کی شرح 26.3 فیصد تک ہے ساتھ ہی اموات کی شرح کم ہوکر 0.6 فیصد رہ گئی ہے۔
وزیر صحت نے عوام میں کورونا وائرس کے حوالے سے شعوری بیداری کے لیے ایک ویب سائٹ کا اجراء بھی کیا ہے جس کے مطابق وہ شہری جنہوں نے کورونا ٹیسٹ دیا ہے وہ ویب سائٹ https://result.moh.ps پر جاکر ، شناختی نمبر درج کرکے اپنے ٹیسٹ کے نتائج کے بارے میں معلامات حاصل کرسکتے ہیں جس کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج 8-24 گھنٹے بعد سامنے آئیں گے۔