• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کے ہاتھوں مزیدفلسطینیوں کے گھر مسماری کا حکم

ام نہاد "سیٹلمنٹ کونسل" نے عین الحلوہ کے علاقے میں ہلال عادل دراغمہ اور محمد عادل دراغمہ  کو اپنے مکانات سات دنوں کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم دیا۔

بدھ 26-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج کے ہاتھوں مزیدفلسطینیوں کے گھر مسماری کا حکم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں نے اپنے مکانات اسرائیلی حکام کی اجازت کے بغیر تعمیر کیئے ہیں جو غیر قانونی ہیں ان کی مسماری ناگزیر ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکن اور غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم پر نظر رکھنے والی تنظیم کے سربراہ  عارف دراغمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  گذشتہ روز صہیونی فوجی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں واقع اریحا اور وادی اردن میں فلسطینیوں کے تین مکانات کی مسماری  کے نوٹس جاری کیے۔

قابض حکام نے نوجوان ہانی زید طریقت کو عرب الطریفات کے علاقے میں تقریباً 120 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل اس کے گھر کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض حکام نے ایک ماہ قبل اسی علاقے میں طریفات کے والد کے گھر کو مسمار کیا تھا۔

اسرائیلی قابض حکام نے شمالی وادی اردن میں واقع عین الحلوہ کے دو رہائشیوں کو بھی اپنےمکنات منہدم کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

فیلڈ ایکٹیوسٹ فارس فقہا نے بتایا کہ نام نہاد "سیٹلمنٹ کونسل” نے عین الحلوہ کے علاقے میں ہلال عادل دراغمہ اور محمد عادل دراغمہ  کو اپنے مکانات سات دنوں کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم دیا۔

گذشتہ مارچ کے دوران اسرائیلی قابض حکام نے فلسطینی تنصیبات کو مسمار کرنے، تعمیرات روکنے اور خالی کرنے کے 51 نوٹس جاری کیے، جن میں لائسنس نہ ہونے اور فوجی مشقوں  کے بہانے بے دخلی کے بہانے تعمیرات کو مسمار کرنے یا روکنے کے نوٹس شامل تھے۔

واضح رہے کہ صہیونی حکام فلسطینیوں کی املاک کو  غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کرتے ہیں اگرچہ ان مکانات کی تعمیر کا اجازت نامہ خود اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کیا گیا ہو۔

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینیفلسطییمسماری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.