• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کے ہاتھوں غزہ کا سولہ سالہ طویل محاصرہ جو آج بھی جاری ہے

  ایندھن نا ہونے کے باعث غزہ کے  اسپتال بجلی سے محروم ہیں،12 لاکھ کے قریب شہری غذائی قلت کا شکار ہیں،شہر میں بے روزگاری کی شرح 80 فیصد سے بھی بلند ہوچکی ہے

جمعہ 05-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صہیونی فوج کے ہاتھوں غزہ کا سولہ سالہ طویل محاصرہ جو آج بھی جاری ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی معاشی ناکہ بندی سے غزہ کے دو لاکھ سے زائد شہری صحت کے مسائل کا شکار ہیں ، دس لاکھ سے زائد بے روز گار ہیں، ایندھن نا ہونے کے باعث غزہ کے آدھے سے زیادہ اسپتال بجلی سے محروم ہیں،12 لاکھ کے قریب شہری غذائی قلت کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے پناہ گزین  کے ڈائریکٹر  کے دفتر سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے  2006 سے جاری غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے باعث محصور شہر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر اس مسئلے کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات نہیں کئے گئے تو اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گےجو صرف مقبوضہ فلسطین تک نہیں رہیں گے بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا تیا ہے کہ غزہ کا  2006 سے جاری  محاصرے نے انسانی صورت حال کو خطرناک حد تک متاثر  کردیا ہے، اپریل 2023 کے آخر تک غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سےشہر کی 61 فیصد سے زائد آبادی مفلوج ہو جائے گی۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ  غیر قانونی محاصرے کے باعث غزہ میں صحت کی بدترین صورتحال ہے، غیر قانونی معاشی ناکہ بندی سے غزہ کے دو لاکھ سے زائد شہری صحت کے مسائل کا شکار ہیں ، دس لاکھ سے زائد بے روز گار ہیں ،  ایندھن نا ہونے کے باعث غزہ کے  اسپتال بجلی سے محروم ہیں،12 لاکھ کے قریب شہری غذائی قلت کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت غزہ میں بچوں سمیت کینسر کے آٹھ ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جن کو صہیونی ریاست کی جانب سے علاج کے لئے بھی شہر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے  جبکہ کینسر کے مریضوں کے لیے میڈیکل ریڈیو تھراپی کے طبی آلات  کو بھی شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ معاشی ناکہ بندی کے باعث غزہ کی تقریباً 53 فیصد آبادی خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہے۔

 غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اکثریت غربت کی لکیر کے نیچے ہے غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ 80 فیصد تک پہنچ گیا، شہر میں بے روزگاری کی شرح 80 فیصد سے بھی بلند ہوچکی ہے۔

Tags: اسرائیلیصہیونیغزہفلسطینیمحاصرہمحصورمعاشی ناکہ بندی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.