(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی زرعی اراضی کو پیداوار کے لیے ناکارہ بناکر فلسطینیوں کی خوراک کی مشکلات میں مزید اضافے کے صہیونی مظالم جاری ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے رفح کے مشرقی حصے میں صہیونی فوج نے فضائی حملوں سے فلسطینیوں کی زرعی زمین کو نشانہ بناتے ہوئےشدید بمباری کی جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فلسطینی اراضی پر بمباری کے نتیجے میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے وسیع زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم فلسطینی شہری دفاع کے عملے کے بروقت پہنچنے پر آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا ۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق آگ سےکسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج گزشتہ کئی روز سے صبح کے وقت غزہ کی پٹی پر مسلسل فضائی حملے کررہی ہے ۔