رپورٹ نے بیت المقدس کے مقامی ذرائع ابلاغ کےحوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ہفتے کو علی الصباح بیت المقدس کے سلوان قصبے میں چھاپے مارے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران رہائشی مکانوں، دکانوں اور دیگر املاک کی مسماری کے 10 نوٹس جاری کیے ہیں۔
صہیونی فوجیوں کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیاہے کہ فلسطینیوں نے یہ املاک صہیونی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے ہیں اس لیے انہیں جلد از جلد مسمار کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں اور مسماری نوٹسز کی تقسیم کے وقت اسرائیلی بلدیہ کے کئی اہلکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے 7 فلسطینی خاندانوں کو مکان خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ مکانات عودہ الرجبی، ابو شافع، بدران اور زیتون نامی شہریوں کی ملکیت بتائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جن مکانوں کے خالی کیے جانے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں کم سے کم 60 افراد رہائش پذیر ہیں جن میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔