• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی غنڈہ گردی، فلسطینی طلباء کے بستے اور کتابیں بھی چھین لیں

جمعہ 20-11-2015
in فلسطین
0
Pal Student
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک کے دوران اسرائیلی فوجیوں ںے جہاں 230 کم سن بچوں کو اسکولوں سےگھروں کو آتےیا اسکول جاتے ہوئے حراست میں لیا وہیں ان کی کتابیں اور بستے بھی ان سے چھین لیے۔ صہیونی فوج کی اس عجیب غنڈہ گردی کا شکار ہونے والے بچے سخت پریشان ہیں۔ وہ جیلوں سے رہا تو ہوئے ہیں مگر ان کی کتابیں اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر امجد النجار نے بتایا کہ اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل اور دوسرے شہروں سے 230 اسکول کے طلباء کو حراست میں لیا۔ ان میں بعض کی عمریں 10 سال سے بھی کم تھیں۔ گرفتاری کے وقت بچوں کی کتابیں اور ان کے بستے بھی ان سے چھین لیے تھے۔ اب ان بچوں نے اپنی کتابیں واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امجد النجار نے بتایا کہ ان کے ادارے کے ہاں دسیوں بچے اور ان کے والدین یہ شکایت لے کرپہنچے کہ گرفتاری کے وقت بچوں کی کتابیں بھی ان سے چھین لی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے گرفتاری کے وقت نہ صرف بچوں کے شناختی کارڈز، اسکول کارڈز، موبائل فون اور انہیں گھر سے ملنے والے جیپ خرچ کی رقم ان سے چھین لی بلکہ ان کی کتابیں اور بستے بھی ان سے چھین لیے گئے تھے۔

انسانی حقوق کے مندوب نے فلسطینی بچوں کی کتب اور دیگر سامان ضبط کرنے کے اسرائیلی فوج کے رحجان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی اخلاقیات اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی کتب چھیننا انہیں تعلیم سے محروم رکھنے کی ایک منظم اور گھنائونی سازش ہے۔ صہیونی فوج نہ صرف فلسطینی بچوں کو اسکول جاتے ہوئے حراست میں لے کرکئی کئی ماہ تک جیلوں میں بند رکھتی ہے بلکہ ان کی کتب بھی چھین لی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر کے اوائل سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف فلسطینی احتجاجی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کو کچلنے کی آڑ میں اسکولوں کے کم سن طلباء کو بھی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی غنڈہ گردی، فلسطینی طلباء کے بستے اور کتابیں بھی چھین لیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.