• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی فوج کا مغربی کنارے پر حملہ، شمالی قدس میں تین فلسطینی زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں شمالی قدس میں کم از کم تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

جمعرات 23-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
بیلجیم میں دو غاصب فوجی جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار
0
SHARES
42
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں شمالی قدس میں کم از کم تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے الخلیل، مشرقی نابلس اور طوباس کے علاقوں سمیت متعدد مقامات پر حملے کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ قلندیا پناہ گزین کیمپ کے مضافات میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ کیمپ کے داخلی دروازے پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ساتھ اکتوبر 2023 سے بائیس اکتوبر 2025 کے دوران مغربی کنارے میں سفاک صہیونی آبادکاروں کی جانب سے پانچ ہزار آٹھ سو چونتیس حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف موجودہ ماہ اکتوبر میں ہی تین سو اکیاسی حملے کیے گئے جن میں فلسطینیوں پر جسمانی تشدد، املاک کی تباہی اور کھیتوں و زرعی زمینوں پر قبضے شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے حملوں کے سلسلے میں اب تک انتیس فلسطینی شہید اور ایک سو انسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ظالم صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں اور ان کی گاڑیوں پر چھ سو ترانوے فائرنگ اور چھ سو بیانوے سنگ باری کے واقعات انجام دیے۔

غاصب اسرائیلی پارلیمنٹ (کنسٹ) نے ایسے وقت میں مغربی کنارے کو قابض اسرائیل میں الحاق کا قانون منظور کر لیا جب غزہ میں جنگ بندی کے امکانات پر بات ہو رہی ہے۔

Tags: الخلیلصہیونی فوجصیہونیطوباسفلسطینفلسطینینابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.