(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران بھاری مقدار میں آنسو گیس بھی استعمال کی گئیجس کے بعد درجنوں افراد سمیت 2 فلسطینی بچوں کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی فوج نے الخلیل کے شمال میں واقع العروب پناہ گزین کیمپ کے مرکزی دروازے پر صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں فلسطینی نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی صہیونی فوج کی جانب سے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث مقامی افراد کو سانس لینے میں شدید مشکلات ہوئیں تاہم متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جن میں2 بچے 15 سالہ ھانی جعارہناور 16 سالہ عمار جوابرہ کو بھی العروب کیمپ سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے ان بچوں اور نوجوانوں کے بارے میں اب تک کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہیں ۔