• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوجیوں نے سولہ سالہ فلسطینی بچی کو گولیاں مار دیں

پیر 14-12-2015
in فلسطین
0
AlKhalil Lama
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی بچی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔ صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ زخمی ہونے والی لڑکی نے یہودی فوجی اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جس پراسے نشانہ بنایا گیا تاہم عینی شاہدین نے صہیونی فوج کا یہ دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مغربی کنارے کے نزدیک صہیونی فوجیوں نے اتوار کی شام ایک سولہ سالہ بچی لمیٰ منذر حافظ البکری کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی بچی میٹرک کی طالبہ بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کیجانب سے کہا گیا ہے کہ لمیٰ منذر نامی ایک فلسطینی لڑکی نے راہ چلتے ہوئے ایک فوجی کو چاقو سے حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ فلسطینی بچے کے قاتلانہ حملے کے جواب میں اس پر گولی چلائی گئی۔ زخمی ہونے والی بچی کو بیت المقدس کے ’’ھداسا عین کارم‘‘ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بچی کے والد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ میں ایک ویڈیو فوٹیج دکھائی ہے جس میں ایک لڑکی کو زخمی حالت میں سڑک پر پڑے دکھایا گیا ہے جس کے قریب کچھ مسلح اسرائیلی فوجی اہلکار بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ لڑکی کا جسم خون میں لت پت دکھائی دیتا ہے۔

مقامی شہریوں اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کا بہت زیادہ خون بہہ گیا۔ امدادی کارکنوں اور مقامی شہریوں نے اسے اُٹھانے کی کوشش کی توصہیونی فورسز نے انہیں زخمی بچی کو اُٹھانے سے منع کردیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوجیوں نے سولہ سالہ فلسطینی بچی کو گولیاں مار دیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.