• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی جنگی مجرمہ کو تحفظ دینا برطانیہ کے ماتھے پر بدنما داغ ہے: احمد بحر

اتوار 09-10-2011
in فلسطین
0
plf sehoni
0
SHARES
0
VIEWS

plf sehoni

فلسطینی مجلس قانون سازکے ڈپٹی اسپیکر اور ممتاز فلسطینی سیاست دان ڈاکٹر احمد بحر نے برطانیہ میں اسرائیل کی ساب قوزیرخارجہ اورانسانی حقوق کی عدالتوں کو مطلوب جنگی مجرمہ زیپی لیونی کو آئینی تحفظفراہم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔  

ان کا کہنا ہے کہ لندن حکام کا ایک ایسے شخص کو جوعالمی عدالتوں کو جنگی جرائم میں مطلوب ہو آئینی تحفظ فراہم کرنا برطانیہ کے ماتھے پر بدنامی کا بدنما داغ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین غزہ میں ذرائع ابلاغ کوجاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر بحرکا کہنا تھا کہ زیپی لیونی کو آئینی تحفظ دینے کا کوئی اخلاقی، سیاسی، قانونی اور اصولی جواز نہیں تھا۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کے علمبردار برطانیہ نے لیونی کو آئینی تحفظفراہم کر کے جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ فلسطینی عوام اور دنیا بھر کے باضمیر لوگ برطانیہ کی اس دوغلی پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈراور سابق وزیرخارجہ زیپی لیونی پر برطانیہ کی انسانی حقوق کی عدالتوں میں فلسطینیوں کے قتل عام کےخلاف مقدمات درج تھے۔ سنہ 2008ء کے آخری میں غزہ کی پٹی پر مسلط”لیڈ کاسٹ” آپریشن کے دوران سیکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت میں بھی لیونی کو اسرائیلی کی دیگر سیاسی اورعسکری قیادت سمیت قصور وار قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد برطانوی عدالتوں نے انہیں مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ برطانیہ میں اسرائیلی سیاست دانوں اور فوجی افسران کو تحفظ فراہم کرنے اوران تک قانون کے ہاتھ پہنچنے سے روکنے کےلیے برطانوی آئین میں ترمیم کی گئی، جس کے بعد زیپی لیونی کا برطانیہ کا دورہ ممکن ہوا ہے۔
زیپی لیونی کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کے لیے برطانوی حکومت نے اپنے آئین میں ترمیم کی جس پر اسے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
فلسطینی رہنما ڈاکٹر احمد بحر نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ترمیم کیے گئے قانون کو دوبارہ اپنی اصل شکل میں فعال کرے اور جنگی مجرموں کو تحفظ فراہم نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی اس دہری پالیسی کی وجہ سے اس پر دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ یہ الزام غلط بھی نہیں کیونکہ یورپ اور مغرب میں مجرم کو بچانے کےلیے آئین تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔
حکومت برطانیہ کا یہ اقدام بھی مغرب کے اس دوہرے معیار کا عکاس ہے۔ اس سے فلسطین میں یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.