• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی تحویل  میں  شہید ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کےجسد خاکی آج بھی قید

جمعہ 20-11-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی تحویل  میں  شہید ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کےجسد خاکی آج بھی قید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی ریاست میں مظلوم فلسطینی شہدا ءکے جسد خاکی کو ورثاء کے حوالے نہ کرنے کے پیچھےصرف بےبس فلسطینی خاندانوں کو ذہنی اذیتوں سے دوچار کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز غاصب صہیونی ریاست میں فلسطینی شہدا ءکے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فلسطینی جیلوں میں شہید ہونے والے قیدیوں  کے ورثاء نے شہداء کے جسد خاکی کےحصول میں ناکامی پر صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرےبازی  کی ۔

اس موقع پرسوسائٹی کے سیکرٹری جنرل محمد صبیحات نے انکشاف کیا کہ صہیونی جیلوں میں ظلم و بربریت کے بعد شہادت پانے والے  304مظلوم قیدی جن کے جسد خاکی صہیونی قبضے میں ہیں اور ان میں سے بعض کو تحویل میں لیے 40 سال ہوگئے ہیں مگر انہیں  آج تک ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا گیا تاہم مظلوم فلسطینی شہداءکے جسد خاکی کو ورثاء کے حوالے نہ کرنے کے پیچھےصرف بےبس فلسطینی خاندانوں کو ذہنی اذیتوں سے دوچار کرنا ہے۔

انہوں ‌نے کہا کہ قابض  صہیونی حکام فلسطینی قوم پر دباؤ  ڈالنے کے لیے مجرمانہ حربے استعمال کررہی ہے شہیدوں کے جسد خاکی ان کے لواحقین کو واپس نہ کرنا بھی نسل پرستی کی ایک مکروہ شکل ہےتاہم اسرائیل کے سوا دنیا میں انسانی تاریخ میں شہدا کو اپنی تحویل میں رکھنے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔

واضح رہے کہ صبیحات نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کے لیے عالمی سطح پر مہم چلانے اور بین الااقوامی برادری میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صہیونیوں  پر اس حوالے سے دباؤ  ڈالا جا سکے۔

Tags: غاصب صہیونی ریاستفلسطینی شہدا ءکے جسد خاکیمحمد صبیحات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.