• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 3 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی آبادکاروں کا وادی اردن کی زرعی زمینوں پر قبضہ

شمالی وادی اردن کے علاقے عین الساکوت کے قریب تقریباً پچاس دونم غیر آباد زرعی زمینوں کو ہل چلا کر اس پر قبضے کی کھلی کوشش کی ہے۔

پیر 01-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی آبادکاروں کا کفرالدیک پر حملہ، پھل دار باغات تباہ
0
SHARES
13
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے سفاک صہیونی آبادکاروں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینی کسانوں کی درجنوں ایکڑ زرعی زمینوں پر دھاوا بول کر ان پر قبضہ جما لیا اور ان میں ہل جوت ڈالا۔

مقامی انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ درندہ صفت صہیونی آبادکاروں نے شمالی وادی اردن کے علاقے عین الساکوت کے قریب تقریباً پچاس دونم غیر آباد زرعی زمینوں کو ہل چلا کر اس پر قبضے کی کھلی کوشش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وادی اردن کے مختلف علاقوں میں صہیونی ظالم آبادکار فلسطینی شہریوں اور ان کی ملکیتی زمینوں پر مسلسل یلغار کر رہے ہیں۔ ان حملوں میں نہ صرف فلسطینیوں پر جسمانی تشدد کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے مویشی چرا لیے جاتے ہیں، پانی کی سپلائی لائنوں کو تباہ اور بعض کو چوری کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی آبادی کو اپنے ہی وطن سے ہجرت پر مجبور کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں جابر صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں فلسطینی اراضی پر قبضوں کی کارروائیوں کو تیز کر رکھا ہے تاکہ وہاں مزید غیر قانونی صہیونی بستیوں کی بنیاد رکھی جا سکے۔

Tags: اردنصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.