اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے نشریات پیش کرنے والے ایک اور مقامی ریڈیو چینل کی نشریات بند کردی ہیں۔ اس طرح ایک ماہ میں اسرائیل کی انتقامی کاررائیوں کے نتیجے میں بند ہونے والا یہ تیسرا ریڈیو چینل ہے۔
الخلیل میں نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کو قابض صہیونی فوجیوں نے علی الصباح مقامی ریڈیو چینل”ڈریم” کے دفتر پر دھاوا بول اور دفتر میں گھس کر اسٹوڈیو میں توڑپھوڑ کے بعد عملے کو زدو کوب کیا۔ بعد ازاں ریڈیو کی تمام نشریات بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے عملے کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے چینل کی نشریات جاری رکھیں تو ان کے خلاف مزید سخت انتقامی کارروائیاں کی جائیں گی۔ بند کیا گیا ریڈیو "ایف ایم 98.8 ” پر نشریات پیش کرہا تھا۔نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں دو مزید ریڈیو اسٹیشنز کو بند کرنے کی دھکی دی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے بعد اب تک اسرائیلی فوج غرب اردن سے نشریات پیش کرنے والے تین ریڈیو چینل کو بند کرچکی ہے۔ صہیونی فوج نے جنین اور نابلس شہروں سے نشریات پیش کرنے والے دو مزید ریڈیو چینلوں کی بندش کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو اسٹیشن سے اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز پروگرامات کی نشریات بند نہ کی گئیں تو ان چینلوں کو بھی بند کردیں گے۔