مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے سال 2018ء کا ایک تہائی عرصہ بیرون ملک سیر سپاٹوں پر گذار دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 83 سالہ محمود عباس نے 2018ء کے 109 دن بیرون ملک دوروں پر گذارے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس محمود عباس کے لیے حماس کے ساتھ تعلقات اور خرابی صحت کے حوالے سے اہمیت کا حامل تھا۔
رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے بیرون ملک دورں کے دوران زیادہ وقت یورپی اور ایشائی ملکوں میں گذارا۔ انہوں نے شمالی امریکا، اریکا، ایشیا اور افریقی ممالک کے دورے کیے۔ روس اور امریکا اور روس کا دور بار اور اردن کا چھ بار دورہ کیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق صدر عباس بیرون ملک سفر پر’’بوئنگ 737‘‘ طیارہ استعمال کرتے رہے ہیں جس کے سفرپر کروڑوں ڈالر کے اخراجات آتےہیں۔