اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے رہنما ابو زھری نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن شیخ حسن یوسف اور ان کے بیٹے اویس کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے منگل کی علی الصبح رام اللہ میں شیخ یوسف کو ان کے گھر سے اغوا کیا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس اس گرفتار کی ہر سطح پر مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر حماس پر حملوں اور اس کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم تیز کر دی ہے۔ بہ قول ابو زھری غزہ اور مغربی کنارے میں جاری تمام مظالم کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
قابل ذکر امر یہ ہے کہ آج منگل کے روز ہی شیخ حسن یوسف نے تبادلہ اسیران معاہدے کی رو سے حالیہ دنوں رہائی پانے والے اسیر رہنما عامر ابو سرحان کے اعزاز میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ اس سے قبل ان کے بیٹے اویس بھی ایک ہفتہ قبل اسی طرح کی ایک تقریب کا انعقاد کروا چکے ہیں۔