سلفیت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے دو ماہ قبل شہید کرنے کے لیے تحویل میں لیے ایک فلسطینی شہید کا جسد خاکی گذشتہ روز اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 22 سالہ شہید الیاس یاسین کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر میں گولیاں مار کر شہید کیا اور اس کے اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے شہید کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کیا مگر پوسٹ مارٹم کی آڑ میں شہید کے جسم کو بری طرح چیرا پھاڑا گیا ہے۔ یاسین شہید کا جسد خاکی غرب اردن کے وسط میں ایک چوکی پر فلسطینی ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔
شہید کا جسد خاکی وہاں سے غرب اردن کے یاسر عرفات اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے آج تدفین کے لیے آبائی علاقے بدنا میں لے جایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو 15 اکتوبر کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔