رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہدائے انتفاضہ کے حوالے سے مغربی کنارے کا الخلیل شہر سب سے آگے ہے، جس کے 25 نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے شمع آزادی کو روشن کیا ہے۔ مجموعی طور پر کل شہداء 33 فی صد الخلیل سے ہیں۔ الخلیل کے بعد 24 فی صد شہداء کے ساتھ بیت المقدس دوسرے نمبر پرہے جس کے 18 شہریوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
شہداء میں 15 بچے شامل ہیں جو کل شہداء کا 20 فی صد ہیں جب کہ چھ فی صدا خواتین شہداء ہیں جن کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے۔ 20 سال سے کم عمر کے شہداء کی تعداد 30 ہے اور یہ کل شہداء کا 46 فی صد ہیں۔
شہداء میں سے 11 کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے جب کہ 22 شہداء کے جسد خاکی ابھی تک صہیونی فوج کے قبضے میں ہیں۔
اکتوبر کی پہلی تاریخ سے جاری تحریک انتفاضہ میں ہر 12 گھنٹے بعد ایک فلسطینی شہید ہوتا رہا ہے۔