(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہداء میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں، نماز جنازہ سرکاری اسپتال کے میدان میں پڑھایا گیا جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
نیشنل اور اسلامک ایکشن دھڑوں سمیت فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے آج بروز بدھ صبح 10:00 بجے سرکاری ہسپتال کے سامنے صیہونی فوج کی دہشتگردی میں شہید ہونےوالوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہداء کو سپردخاک کردیا۔
جنازے کے شرکاء نے شہداء کے حق میں اور غیر قانونی صیہونی ریاست اور اس کی نام نہاد فوج کے خلاف ڈٹ جانے والے شہداء اور مزاحمت کاروں کے حق میں نعرے لگائے، اور غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک مزاحمت کا راستہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نیتجے میں شہید ہونےوالوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں ان میں 16سالہ نورالدین حسام مرشد،17 سالہ علی ہانی الغول اور 16 سالہ مصطفیٰ عماد قاسم شامل ہیں۔