• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شمالی غزہ: مزاحمت کاروں کا گھات لگا کر حملہ، ایک افسر سمیت 3 صیہونی فوجی ہلاک

صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والا افسر ڈپٹی کمپنی کمانڈر کے عہدے پر تعینات تھا

منگل 24-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
شمالی غزہ: مزاحمت کاروں کا گھات لگا کر حملہ، ایک افسر سمیت 3 صیہونی فوجی ہلاک
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس – آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران کفیر بریگیڈ کا ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والا افسر ڈپٹی کمپنی کمانڈر کے عہدے پر تعینات تھا۔

صیہونی میڈیا کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست کی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ اس دوران غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حنون میں دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک افسر اور دو فوجی ہلاک جبکہ ایک فوجی معمولی زخمی ہوا۔ قابض فوج کے ریڈیو نے بتایا کہ پہلے دھماکے کے بعد جب دوسری اسرائیلی فورس پہنچی تو ایک اور دھماکہ کیا گیا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آرمی ریڈیو کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں جاری فوجی آپریشن کے دوران اب تک 162ویں ڈویژن کے 38 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

پیر کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کئی کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں صیہونی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Tags: القسامصیہونی اسرائیلی ہلاکغزہگھاتمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.