(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی افواج نے شمالی غزہ پر سخت ترین محاصرہ کیا ہوا ہے گذشتہ 3 ہفتوں سے زائد دن گزرگئے ہیں تاہم علاقے میں خوراک اور ادویات سمیت کسی بھی قسم کی امداد کے داخلے کی اجازت نہیں مل سکی ۔
اس کے ساتھ ہی بے گھر فلسطینیوں پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بھی جار ی ہے، اسرائیلی فوج کی بیت لاھیہ میں بمباری کے نیتجےمیں آج شہیدہونے والوں کی تعداد93 ہوگئی ہے ، شہدا ء میں 25 بچوں سمیت 40 خواتین بھی شامل ہیں۔