(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)جبالیہ ،بیت ھانون اور بیت لاھیہ سمیت غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج کا سخت ترین محاصرہ جاری ، 20 روز میں 650سے زائد فلسطینی شہید ، خوراک ، ادویات اور ہر قسم کی امداد کا علاقے میں داخلہ مکمل طورپر بند۔
غزہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی افواج شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر شہریوں کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنا رہی ہے اور شہری دفاع کا عملہ سخت اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کی وجہ سے شہداء تک پہنچے میں ناکام ہے۔انھوں نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ 20 روز سے علاقے میں خوراک کی فراہمی مکمل بند ہے جس کے باعث بھوک سے ہزاروں فلسطینیوں کی ہلاکت یقینی ہے ، اسرائیلی فوج بھوک اور قتل عام کو فلسطینیوں کے خلاف منظم نسل کشی کے طورپر استعمال کررہا ہے۔