• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شمالی رام اللہ میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 18-11-2015
in فلسطین
0
North Ramallah
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 سالہ نوجوان محمد منیر حسن صالح شمالی رام للہ کے گاؤں ترمسعیا میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو گیا جس کے بعد اکتوبر کے آغاز سے 17 نومبر تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 89 ہو گئی، ان میں 17 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجیوں پر گاؤں کے داخلی دروازے پر فائرنگ ہوئی، تاہم اس میں کسی صہیونی فوجی کو گزند نہیں پہنچا۔

فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تین مسلح افراد گشت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے قریب آئے اور ان پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد فوجیوں نے اپنے بچاؤ کے لئے ان پر بھی فائر کھولا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے تین فلسطینیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ قریب سے گزرنے والے کسی بھی فرد کو اسرائیلی فوجیوں نے مضروب کو طبی امداد کے لئے اُٹھانے کی اجازت نہیں دی، جبکہ شہید کے دوسرے زخمی ساتھیوں کو صہیونی فوجی اُٹھا کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشمالی رام اللہ میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی حالت میں گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.