(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں یہودی آبادکاروں نے گزشتہ روز پھر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور گھنٹے تک قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہے ۔
گزشتہ روز درجنوں شرپسند صہیونی آبادکاروں نے پولیس کے سخت حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اور قبلہ اول کے صحن میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں کے چکر لگائے اور مبینہ ٹیمپل ماونٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اسی دوران اسرائیلی پولیس نے فلسطینی عبادت گزاروں پر مسجد اقصیٰ میں داخلی ہونے پر پابندیاں سخت کر دیں اور فلسطینیوں کو مسجد سے بے دخل کردیا
واضح رہے کہ شرپسند اسرائیلی آبادکار جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ریاستی سرپرستی میں صبح اور شام کے وقت مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے اور قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں ۔