• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

شرپسندیہودی آبادکاروں کی تاریخی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

پیر 25-11-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
شرپسندیہودی آبادکاروں کی تاریخی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  مسجد اقصیٰ کی  بے حرمتی کے بعد شرپسند یہودی آباد کاروں کا پولیس اور صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں تاریخی مسجد ابراہیمی پر دھاوا ، گھنٹوں تک مسجد کی بے حرمتی کرتے رہے ۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں شر پسند یہودی آباد کاروں کو صیہونی   پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں مختلف  بسوں کے ذریعے  مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں لائے گئے  ، یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں صبح سے شام تک شرپسند یہودی آباد کاروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جو  مسجد ابرہیمی میں گھس کر اس کی بے حرمتی کرتے اور مقدس مقام کا تقدس پامال کرتے رہے ہیں۔

اس دوران  مسجد ابراہیمی کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا اور مسجد میں اذان اور نماز سے روک دیا گیا۔

شرپسند یہودی آبادکاروں کی آمد سے قبل قابض فوج نے مسجد ابراہیمی کے اطراف میں فلسطینی بازار بند کرا دیے گئے اور فلسطینی اسکولوں میں گھس کر انہیں زبر دستی چھٹی کرنے پرمجبور کیا گیا۔مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ پرانے الخلیل شہر میں یہودی آباد کاروں نے موسیقی کی محفلوں کی آڑ میں غل غپاڑہ کیا اور فلسطینیوں کو ذہنی اور نفسیاتی اذیت سے دوچار کرنے منظم کوشش کی گئی۔اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد ابراہیمی کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی تھی اور یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

Tags: شر پسند یہودیمسجد ابراہیمیمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.