(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیردفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ایریا میں موجود فلسطینیوں کے تمام مکانات اور املاک کو گرایا جائے گا۔
اسرائیلی وزیردفاع نفتالی بینیٹ نے یورپی یونین کے سفراء سے ملاقات کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیر کی جانے والی یہودی کالونی جس کو "ایریاسی ” کا نام دیا گیا ہے کے حوالے سے کہا ہے کہ سی ایریا میں موجود فلسطینیوں کے تمام گھر اور املاک غیر قانونی ہیں جس کو ہر صورت مسمار کیا جائے گا۔
انھوں نے یورپی ممالک کے سفارتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو چاہیئے کہ وہ فلسطینیوں دی جانے والی امداد انسانی ضروریات پر خرچ کریں نہ کے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں پر ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیردفاع کا فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے بیان سے قبل صیہونی فوج کے سینٹرل ریجنل کمانڈر نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مسماری شروع کریں گے ۔