(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ رورز 600 سے زائد یہودی شرپسندوں نے پولیس اور صیہونی فوج کی نگرانی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے اسلامی تاریخی مقامات پردھاوے بولے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور اس دوارن چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دوسری جانب صیہونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں 600 سے زائد یہودی دہشتگردوں نے بیت المقدس کے علاقے "کفل حارس” میں موجود اسلامی تاریخی مقامات پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاگیا ہے جو اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کاروائیوں میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے تلاشی کا عمل جاری تھا۔