اسرائیلی حکومت میں وزیر بے محکمہ اور منی سیکیورٹی کابینہ کے رکن بینی بیگن نے کہا ہے کہ تنازعہ مشرق وسطی کے حل کی خاطر ہونے والا سہ فریقی سمٹ امن مذاکرات کا نکتہ آغاز ثابت نہیں ہو سکے گا۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو پر ایک بیان میں مسٹر بیگن کا کہنا تھا کہ صہیونی حکمران فلسطینی اتھارٹی سے اس وقت تک مذاکرات نہیں کریں گے جب تک "فتح” اپنے منشور سے اسرائیل کے خلاف جنگ کی دفعات ختم نہیں کرتی۔ بینی بیگن کے بہ قول امریکا اور پورپی ممالک نے فلسطینیوں کو یہ بات مکمل طور پر باور کرا دی ہے کہ انہیں سب کچھ حتی کہ اسرائیل کا سر، جیسے میکڈونلڈ برگر کے ساتھ کوئی فری آئیٹم۔ تاہم، بیگن کے بہ قول ایسا ہر گز نہیں ہو گا۔