(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک فتح کا کہنا ہے کہ سوڈان نے قابض صیہونی ریاست کو تسلیم کرکے مظلوم فلسطینی قوم پر مظالم کا سلسلہ بڑھانے میں اسرائیل کی مدد کی ہےاسرائیل کو تسلیم کرنا سوڈان کی تاریخی غلطی ہوگی۔
فلسطینی تنظیم تحریک فتح کے ترجمان ترجمان اسامہ القواسمی نے رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوڈانی حکومت کی جانب سے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات اور بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز ریاست سوڈان سے تعلقات استوار کرنے سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے القدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیاتے ہوئے القدس سمیت مقبوضہ فلسیطن پر اپنا قبضہ مزید مضبوط کرے گااور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مظالم کے سلسلے کو مزید بڑھائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے خلاف ہونے والی سازشوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنائے گئی ، امن فلسطینی قوم سے شروع اور فلسطینی قوم پر ختم ہوتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سوڈانی قوم خرطوم حکومت کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اقدام کے خلاف ہے۔ سوڈان کی محب وطن اور فلسطینی قوم کی حامی قوتیں خرطوم حکومت کے اس اقدام پر سخت ناراض ہیں۔