مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں سنہ 1860ء سے اب تک مختلف لڑائیوں میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
صہیونی وزارت دفاع کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین پر صہیونی ریاست کے غیر قانونی قبضے سے 88 سال قبل یعنی سنہ 1860ء سے اب تک 23 ہزار 741 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ ان میں گذشتہ برس کے 65 یہودی بھی شامل ہیں۔
وزارت دفاع میں کہا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران ہلاک ہونے والے یہودیوں میں 40 فوجی شامل ہیں جو فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں میں ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے یہودیوں میں اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے شاباک، موساد، پولیس، جیل خانہ جات کے حکام، خفیہ یونٹوں اور یہودی بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں۔