لسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنہ نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی وفات کی خبرکو فلسطینی قوم اور پوری امت کے لیے باعث رنج وغم قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ سلطان کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ مرحوم کی مسلم امہ کے لیے رفاہی اور فلاحی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
بیان میں شہزادہ سلطان کی وفات پرخادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ عبدالعزیز، ان کے سوگوار خاندان اور سعودی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقید پیش کرتے ہوئے ان کےلیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے چھوٹے بھائی گذشتہ روز امریکا میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر بیاسی سال تھی۔