• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سال 2018ء کے دوران صیہونی فوج کے ہاتھوں 175 فلسطینی خواتین زیر حراست

جمعرات 03-01-2019
in فلسطین
0
سال 2018ء کے دوران صیہونی فوج کے ہاتھوں 175 فلسطینی خواتین زیر حراست
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں اسیران مرکز برائے مطالعہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2018 سے 31 دسمبر 2018ء تک اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 175 فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا۔ ان میں کم سن بچیاں، مریضات اور عمر رسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق مرکز کے ترجمان اور محقق ریاض الاشقر نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے خواتین کی پکڑ دھکڑ کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نہ صرف فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ نام نہاد عدالتوں سے ان کے خلاف سزاؤں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینی اسیران کے اقارب کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسیران کی بیگمات، ان کے بچوں اور والدین کو حراست میں لینے اور ہراساں کیے جانے کا سلسلہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب جیلوں میں اسیرات اور اسیران کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیران کے 15 اقارب کو انتقامی کارروائیوں کے تحت حراست میں لیا جب کہ 14 کم سن بچیوں کو گرفتار کرنے کے بعد عقوبت خانوں میں ڈالا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلاسیراتحراستخواتینزیر حراستسزاؤںصیہونیعدالتوںعقوبت خانوںفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.