جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے سابق فلسطینی وزير وصفی قبہا کو 9 ماہ تک مسلسل قید میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق فلسطینی وزير اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما وصفی قبھا کو کل بدھ کو جیل سے رہا کیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ وصفی قبھا کو رہائی سے قبل الجلمہ چیک پوسٹ پر لایا گیا۔ وہ فلسطین میں تشکیل پانے والی دسویں کابینہ میں القدس امور کے وزير رہ چکے ہیں۔ ان کا آبائی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ انہیں پانچ جولائی 2018ء کو حراست میں لیا گیا اور مسلسل نو ماہ تک انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل رکھا گیا۔
خیال رہے کہ وصفی قبھا 15 سال تک اسرائیلی زندانوں قید رہ چکے ہیں۔ ان میں بیشتر عرصہ انتظامی قید پر مشتمل ہے۔