• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سابق اسرائیلی وزیر سے ملاقات کے انکشافات پر فتح رہ نما کی برطرفی کے مطالبات

جمعرات 03-05-2012
in فلسطین
0
plf primeminister
0
SHARES
0
VIEWS

plf primeminister
فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت”الفتح ” کے مرکزی رہ نما یاسر عبد ربہ کے سابق اسرائیلی وزیر یوسی بیلن کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کے انکشافات کے بعد فلسطین بھرمیں شدید رد عمل سامنے آیاہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فتح کے لیڈر اور تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل یاسر عبد ربہ نے سابق اسرائیلی وزیر "یوسی بیلن” کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کی تھیں، ان ملاقاتوں میں جنیوا میں منظور کیے گئے اس میموں کو دوبارہ زندہ کرنے پر بات کی گئی جس کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکالے گئے فلسطینی شہریوں کو دوسرے عرب ممالک میں بسانے پر بات کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی ایک بڑی مزاحمتی تنظیم” عوامی مزاحمتی کمیٹز”کی جانب سے جاری ایک بیان میں یاسر عبد ربہ کی یوسی بیلن کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقات پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسر کی بیلن کے ساتھ ملاقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے فتح کی قیادت جبری جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں مستقل طور پرآباد کرانے کی عالمی سازشوں میں شامل ہو گئی ہے۔
بیان میں فلسطینیوں کے حق واپسی پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے آبائی شہروں میں آباد ہونے سے روکنا یہ اسرائیل کی خواہش ہو سکتی ہے۔ فتح کی قیادت سے اس کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
عوامی مزاحمتی محاذ کا کہنا ہےکہ یاسر عبد ربہ کی یوسی بلین اور دیگر صہیونی حکام کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہیں۔ یہ کیسے ہو سکتا ہےکہ پوری قوم فلسطین پراسرائیلیوں کے قبضے کو ناجائز سمجھتی ہے اور صرف یاسر عبد ربہ خفیہ طور جنیوا میں منطور ہونے والے اس میموں کی حمایت کر رہے ہیں جس میں فلسطینیوں کے حق واپسی کی نفی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جنیوا میں یورپی ممالک کے سفارش سے منظور کردہ اس فارمولے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل مل کر ایک آزاد فلسطینی ریاست کی جغرافیائی حدود کا نقشہ مرتب کریں۔ اس کے بعد جو یہودی بستیاں فلسطینی ریاست کی حدود میں آتی ہیں انہیں اسرائیل میں شامل کر کے ان کے متبادل زمین فلسطین کے دوسرے شہروں سے فلسطینی ریاست میں شامل کی جائے۔
فتح رہ نما یاسر عبد ربہ کی صہیونی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے انکشافات کے بعد فلسطین کی مختلف سیاسی، سماجی اور مزاحمتی تنظیموں نے انہیں پارٹی کےتمام عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.