• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

زخمی اسیرہ سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے، صیہونی فوج کا طاقت کا استعمال

پیر 03-12-2018
in فلسطین
0
زخمی اسیرہ سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے، صیہونی  فوج کا طاقت کا استعمال
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں شہریوں کی بڑی تعداد میں صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل زخمی اسیرہ اسراء جعابیص کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج نے وسطی القدس میں شاہراہ الزاہراء پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے انہیں منتشر کر دیا۔

یہ تمام فلسطینی اسراء جعابیص کے ساتھ یکجہتی کا اظہا کررہے تھے مظاہرین نے جعابیص کی فوری رہائی اور اس کے ساتھ جاری مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اسراء جعابیص کو اسرائیلی فوج نے کئی ماہ قبل زخمی حالت میں حراست میں لیا۔ وہ غرب اردن سے القدس جا رہی تھی۔ مکان کی تبدیلی کے دوران وہ گھر کا سامان لے کر القدس جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی میں موجود گیس کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا۔ اس دھماکے میں وہ بری طرح جھلس گئی تھیں۔ تاہم صہیونی حکام نے پر اس پر دہشت گردی کا کیس بنایا اور الزام عاید کیا کہ اس کی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

اسراء جعابیص خود بھی شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ اسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق اسراء جعابیص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر اسے رہا کرنے کے بعد فوری طبی امداد مہیا نہیں کی جاتی اس کی زندگی خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔

Tags: اسراء جعابیصاسرائیلاسیرہاظہار یکجہتیآنسوگیسدھماکےزخمیزندانوںسلنڈرشہریصیہونیطاقتفلسطینمظاہرینمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.