(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ، رواں سال صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے کم سے کم 4 سو سے زائد فلسطینی بچوں کو گرفتارکیا۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ایک انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور صرف رواں سال 2020 کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں انتقامی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 400 سے زائد بچوں 50 خواتین اور بزرگوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتارکیا۔
رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبےکے تحت فلسطینی بچوں کو گرفتار کرتی ہے تا کہ ان کے تعلیمی مراحل میں رکاوٹ ڈالی جائے اور انہیں قید وبند میں ڈال کر حصول تعلیم سے محروم رکھا جائے دوسیری جانب صیہونی فوج فلسطینی بچوں کے اسکولوں کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسلسل مسمارکرتی جارہی ہے ۔