(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نےبتایا ہے کہ صیہونی فوج نے رواں سال 19 نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ 100 سے زائد کو زخمی کیا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ برائے تنظیم (او سی ایچ اے) نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں قابض صیہونی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں دو معذور افراد بھی شامل ہیں جبکہ 100 سے زائد کو زخمی کیا جن میں سے بعض کی حالت تاحال تشویشناک ہے اور بعض عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوچکےہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 11 سے 24 اگست کے درمیان صیہونی فوج نے81 نہتے فلسطینیوں کو زخمی کیا جواپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرے کررہے تھے ۔