اسرائیلی فوج نے سول انتظامیہ کے اعلی عہدیدار کو رشوت لیکر فلسطینیوں کو ورک پرمٹ دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے اور ریڈیو ہپرو کے مطابق میڈیا کو اس سکینڈل کو رپورٹ کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے-
بتایا گیا ہے کہ گرفتاری اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری 2 ماہ کی خفیہ جانچ پڑتال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے- ایک فلسطینی شہری نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی عہدیدار کو رشوت دینے کے عوض اسے ورک پرمٹ دیا گیا- اس نے انکشاف کیا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سول حکام اور انٹیلی جنس افسران کا ایک نیٹ ورک موجود ہے جو فلسطینیوں سے ایک ورک پرمٹ کے عوض 40 سے 80 ڈالر رشوت لیتا ہے-